میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی خصوصی ہدایت پر اردو بازار میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے 18 انچ سیوریج لائن کی تنصیب

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) چیئرمین یو سی 8 محمد سلمان خان کی کاوشیں رنگ لے آئی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی خصوصی ہدایت پر اردو بازار میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے 18 انچ سیوریج لائن کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔یہ منصوبہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خصوصی تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے کے رہائشیوں کو مستقل ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اردو بازار میں سیوریج کے مسائل طویل عرصے سے شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بنے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

18 انچ کی نئی لائن کی تنصیب کے بعد روڈنگ اور سکشن مشین کے ذریعے دیگر سیوریج لائنز کی صفائی اور بحالی کا کام بھی انجام دیا جائے گا۔ہم تہِ دل سے شکر گزار ہیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، چیف انجنیئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آفتاب چانڈیو، ایس ای انور میمن ، ایکس ای این ندیم، اے ای ای مراد بیگ اور دیگر متعلقہ افسران کے، جن کے تعاون سے یہ اہم عوامی منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔علاقے میں جاری کام کی نگرانی چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 8، صدر ٹائون، محمد سلمان خان خود کر رہے ہیں تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو اور شہریوں کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :