کراچی سعید آباد پولیس اور4رکنی ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) کراچی سعید آباد پولیس اور 4رکنی ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2مبینہ ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 غیرقانونی پستول، مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں لال محمد ولد نور محمد اور ثنا اللہ ولد محبت خان شامل ہیں جبکہ دوفرار ملزمان کی شناخت صابر اور اجمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ڈکیتوں کو صورتی قبرستان کے قریب رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈکیت زخمی ہوگئے ، جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔