خواجہ تعریف گلشن مقامی قبر ستان میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں سوگوار خاندان سمیت دوست احباب کی کثیر تعداد میں شرکت

اتوار 12 اکتوبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی نمازِ جنازہ اتوار کے روز50 ایم گلبرگ نصیر آباد لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں خواجہ اظہر گلشن، خواجہ وسیم ، خواجہ تنظیم گلشن، قیصر امین بٹ، سابق ڈی ایس پی میاں ثاقب،سابق ایس ایچ او بابر اعوان سمیت مرحوم کے عزیز واقارب اور دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :