ڈی سی فیصل آبادکا ڈجکوٹ کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 22:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکیپٹن(ر)ندیم ناصرنے ڈجکوٹ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم وٹو اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نےدوران وزٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ اور تاندلیانوالہ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی ایچ کیو میں طبی سہولیات اور صفائی کو مزیدبہتر بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے تاندلیانوالہ روڈ پر جاری کام میں معیاری مٹیریل لگانے کے احکامات جاری کئےاور تجاوزات کو جلد سے جلد ختم کرانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنرنے ڈجکوٹ میں خوبصورتی اور سیروتفریح کےلئے کئے گئے کاموں پر اظہار اطمینان کیا اور شہر کومزید خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :