فیصل آباد پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو دو سو گرام ہیروئن، دو کلو چھ سو چالیس گرام چرس اور ایک کلو چار سو گرام آئس برآمد کرلی

پیر 13 اکتوبر 2025 11:10

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری تھانہ ڈی ٹائپ کالونی،تھانہ جھنگ بازار،تھانہ سول لائن،اور ڈی آئی بی سرکل جڑانوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرحمن،عرفان،نذیر، اور ذیشان عرف شانی چار ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو دو سو گرام ہیروئن، دو کلو چھ سو چالیس گرام چرس اور ایک کلو چار سو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔منشیات کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔