فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ عطائیو ں کے ہا تھو ں قتل عا م جا ری

پیر 13 اکتوبر 2025 11:10

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ عطائیو ں کے ہا تھو ں قتل عا م جا ری، آ ئے رو ز اخبا را ت کی شہ سرخیا ں اس با ت کی چیخ چیخ کر گوا ہی دے رہی ہو تی ہیں کہ فلا ں جگہ فلا ں خا تو ن اور اس کا نو مو لو د غلط آ پریشن کے با عث مو ت کی وا دی میں چلے گئے محکمہ صحت خا مو ش تما شائی کا کر دار ادا کر نے لگے، پرا ئمری سیکنڈر ی ہیلتھ کمیشن بھی بے بس، ڈی ڈی ایچ او کی چمک کے سامنے عطا ئیت عرو ج پر، شہریو ں کا کو ئی پر سا ن حا ل نہ رہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز جڑانوالہ کی عوام کی حا لت زا ر پر تر س کھا کر کو ئی نو ٹس لے لیں، پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہو نے کے نا طے گر دو انوا ح کے 364دیہا تو ں سمیت شہر بھر میں عطا ئی اپنا دھند ہ کر رہے، ہر ایک جگہ سے ڈی ڈی ایچ او را نا شہزا د کی منتھلی طے ہو نے کی وجہ سے کوئی کا روائی ہو تی نظر نہ آ تی، کمز و ر جگہو ں پر منتھلی ڈبل، جن کے عطائی کلینکس پر آ ئے رو ز اموا ت ہو تی ہیں ان جگہو ں سے منتھلی ڈبل آ تی ہے جبکہ ٹیکہ اور دوائی پر چلنے والے جبکہ ٹیکہ اور دوائی پر چلنے والے روٹین کی منتھلی پر چل رہے، یہ جڑانوالہ ڈی ڈی ایچ او کی سیٹ اس قدر پر کشش ہو گئی ہے اس کی تعینا ت کیلئے ہر دفعہ لڑائی اور عدا لت سے سٹے لینا اس کی تعینا تی کا حصہ بن گیا، وگر نہ اس سیٹ پر بیٹھنا جو ئے شیر لا نے کے با بر ہے وزیر اعلیٰ پنجا ب جس طر ح پنجاب بھر میں ہسپتا لو ں،سکو لو ں و دیگر ادا رو ں کی اچھی کا ر گر دگی کے لئے ہمہ تن گو ش ہیں اسی طر ح وہ جڑانوالہ ڈی ڈی ایچ او کی سیٹ پر کرم نوا زی کر لیں اور ان نا اہلو ں سے جڑانوالہ عوام کو بچا لیں ان خیا لا ت کااظہا ر صدر انسا نی حقو ق حا جی امدا د حسین، حمید اللہ بھٹی سما جی راہنما 53گ ب، شیخ اکرا م صدر کھل بنو لہ نے تحریری طو ر پر وزیر اعلیٰ کے نام درخواستو ں میں مو قف اختیا ر کیا اور کہا کہ عر صہ 10سا ل سے ڈی ڈی ایچ او کی سیٹ اس قدر گھمبیر صو رتحا ل کی شکل اختیا ر کر گئی ہے کہ اس کا چا ر ج لینے کے لئے غنڈو ں تک کی مدد لینا پڑ رہی جس کی بنیا دی وجہ یہا ں سے حا صل ہو نے والی ما ہا نہ لا کھو ں رو پے کی منتھلی ہے جڑانوالہ شہر علو ی پا رک، بچیا نہ منڈی، لا ہو ر رو ڈ، اسلام پو رہ، عید گا ہ و گر دو نوا ح اور اس کے بعد دیہا تو ں میں چلنے والے ہسپتال جہا ں پر دو را ن زچگی چیرپھا ڑ کر کے ما ں سمیت نو مو لو د کو مو ت کی بھینٹ چڑھا یا جا رہا آ ئے رو ز اخبا را ت کی شہ سرخیا ں اس با ت کی چیخ چیخ کر گوا ہی دے رہی ہو تی ہیں کہ فلا ں جگہ فلا ں خا تو ن اور اس کا نو مو لو د غلط آ پریشن کے با عث مو ت کی وا دی میں چلے گئے، دو دن بعد بھا ری منتھلیو ںکے عوض مذکو رہ کلینکس کی کا روائی بھی سر د خا نے کی نذر ہو جا تی، اور حکا م با لا کو ان کے حصے کی منتھلی کے سب اچھا کی رپورٹ بھجوا ئی جا رہی ہی-

متعلقہ عنوان :