راجہ نصیر کی آزاد کشمیر اور بطور خاص ان کے ضلع وحلقہ کیلئے خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی

پیر 13 اکتوبر 2025 17:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر ممتاز پارلیمنٹیرین، کوٹلی آزاد کشمیر کی توانا آواز، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ محمد نصیر کی وفات پر چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی، وائس چیئرمین، ممبران ضلع کونسل مظفرآباد، چیف آفیسر/سیکرٹری ضلع کونسل مظفرآباد نے انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں پسماندگان سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

راجہ نصیر جیسی فہم و فراست رکھنے والی شخصیت کے انتقال سے آزاد کشمیر ایک اعلیٰ سیاسی قدآور شخصیت سے محروم ہو گیا۔ راجہ نصیر کی آزاد کشمیر اور بطور خاص ان کے ضلع وحلقہ کیلئے خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ آمین

متعلقہ عنوان :