Live Updates

اپوزیشن (کل) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جائے گی

پیر 13 اکتوبر 2025 17:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوتوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن (کل)منگل کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ کے مطابق وزیراعلی کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔یاد رہے کہ محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلی منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات