ڈاکٹر زبیر اقبال ایمرسن یونیورسٹی ملتان کےوائس چانسلر تعینات

پیر 13 اکتوبر 2025 17:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ڈاکٹر زبیر اقبال کو بطور اضافی چارج وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کے استعفے کے بعد عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زبیر اقبال اس وقت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بھی بطور وائس چانسلر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اُنہیں اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں اور علمی خدمات کے اعتراف میں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ایمرسن یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی حلقوں نے ڈاکٹر زبیر اقبال کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اُن کی قیادت میں یونیورسٹی ترقی و استحکام کے نئے دور میں داخل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :