قومی احتساب بیورو نے 101 افراد کے اثاثوں کے بارے میں محکمہ مال سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 13 اکتوبر 2025 14:48

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) قومی احتساب بیورو نے ترقیاتی کاموں کے نام پر ایک سو ارب روپے کی مبینہ طور پر خرد برد کی محکمہ پبلک ہیلتھ اور محکمہ خزانہ کے متعدد افسروں اور کئی ٹھیکے داروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے اور 101 افراد کے اثاثوں کے بارے میں محکمہ مال سے رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے محکمہ مال کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 19 کے تحت معطل شدہ ایکسین پبلک ہیلتھ نعیم اختر، دیگر افسروں اور ٹھیکے داروں کے خلاف انکوائری چل رہی ہے جس میں سے کئی گرفتار ہو چکے ہیں اس ضمن میں مزید افراد کی غیر منقولہ املاک کے اثاثوں کے بارے میں ضروری دستاویزات سمیت رپورٹ مطلوب ہے جن میں مجید تبسم محمد ایوب خان انوار حسین فرخ محمد نور الحسن فضل الہی رئیس جبار خان عرفان رف نور الایمان شاہد حسین گل خادم حسین تقی اقبال رانا ساجد فہیم امجد علی محمد عبداللہ عبدالرحمن رامین فاطمہ محمد ادریس عمیر یاسر حسن ناصر شفیق ادریس غلام علی زاہد امن علی محمد معاز اسوا علی حافظ محمد امین اور ظفر ارشاد وغیرہ شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :