ڈاکٹر فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے چلڈرن وارڈ کیلئے نئے بے بی انکوبیٹر فراہم کردیئے گئے

پیر 13 اکتوبر 2025 14:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈاکٹر فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے چلڈرن وارڈ کیلئے نئے بے بی انکوبیٹر فراہم کردیئے گئے جن کی تنصیب خاتون رکن قومی اسمبلی اِرم حامد حمید نے ہسپتال اپنی زیر نگرانی کروائی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ارشد،ڈاکٹر وجاہت اور دیگر بھی تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو (ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں نئے بے بی انکوبیٹرز کی تنصیب پر ایم این اے اِرم حامد حمید نے چلڈرن وارڈ کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹرز و سٹاف کی پیشہ ورانہ خدمات کو انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے گراں قدر اقدامات کر کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مصروف عمل ہے۔