ایبٹ آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ

پیر 13 اکتوبر 2025 17:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ احکامات پیر سے 18 اکتوبر 2025ءتک نافذ العمل رہیں گے۔

(جاری ہے)

یہ احکامات شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے جاری کئے گئے ہیں جن میں پی ایم اے کاکول کے ارد گرد احتجاجی اجتماعات پر پابندی، فائرنگ، مائننگ یا بلاسٹنگ کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی، ڈرون یا کوآڈ کاپٹر و پتنگ بازی پر پابندی، الیاسی گیٹ کے قریب دکانوں کی نگرانی سمیت چند مخصوص دکانوں کی بندش، افغانیوں کی مکمل نقل و حرکت پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :