لاہور ہائیکورٹ، ٹولیٹن مارکیٹ میں پرندوں کے لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف فیصلہ محفوظ

پیر 13 اکتوبر 2025 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹولیٹن مارکیٹ میں پرندوں کے لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹولیٹن مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھا کہ متعلقہ فورم پر رجوع نہیں کیا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ وائلڈ لائف پرندے رکھنے کیلئے لائسنس جاری نہیں کر رہا،عدالت لائسنس جاری کرنے کا حکم دے۔