غزہ فلوٹیلا کی آسٹریلوی کپتان کو اسرائیلی جیل سے نکال دیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2025 16:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) غزہ جانے والے امدادی بحری جہاز کو روکنے کے چار دن بعد اس کی آسٹریلوی کپتان کو اسرائیلی جیل سے منتقل کر دیا گیا ہے۔کپتان میڈلین حبیب کو بحری قافلے کے دیگر کارکنان کے ہمراہ اردن کی سرحد پر لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

بحری جہاز کانشس کی کپتان حبیب کو 140 سے زائد کارکنان کے ساتھ اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کے نو جہازوں کو اسرائیلی فوج نے روک لیا تھا۔تسمانیہ سے تعلق رکھنے والی حبیب کو دیگر کارکنان کے ہمراہ صحرائے نقب میں اسرائیل کی انتہائی سکیورٹی والی کیٹزیوٹ جیل لے جایا گیا۔

متعلقہ عنوان :