ڈیرہ مراد جمالی،محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیجیٹل ریفارمز انیشی ایٹو کے تحت اے آئی بیسڈ اٹینڈنس سسٹم متعارف کرایا ہے۔ڈی ایچ او نصیراباد

پیر 13 اکتوبر 2025 16:51

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کی جانب سے صحت عامہ کے نظام میں شفافیت، جدیدیت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیجیٹل ریفارمز انیشی ایٹو کے تحت اے آئی بیسڈ اٹینڈنس سسٹم متعارف کرایا ہے جو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کام کرے گا۔

یہ نظام اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری ہیلتھ اداروں میں حاضری کا ریکارڈ درست، شفاف اور بروقت میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نصیرآباد کے ملازمین کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج 13 اکتوبر سے اپنی حاضری صرف اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے لگائیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی ملازم نے مقررہ تاریخ کے بعد دستی یا روایتی طریقے سے حاضری لگانے کی کوشش کی یا ایپلیکیشن کے ذریعے حاضری درج نہ کی تو ان کی پندرہ دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے مزید کہا کہ محکمہ صحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بنانے، غیر حاضری کے رجحان کو ختم کرنے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلیکیشن کے زریعے حاضری لگانے ان پر عملدرآمد کرنے کے لیے محکمہ صحت بلوچستان نے ڈی ایچ او نصیرآباد۔ڈی ایچ او کوئٹہ سمیت ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کوئٹہ۔ پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار۔ پرنسپل مکران میڈیکل کالج تربت سمیت دیگر کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔\378