سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپسی

پیر 13 اکتوبر 2025 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے بارباڈوس میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان کی وطن واپسی کے بعد ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔