گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صحت کے شعبہ سے منسلک نوجوانوں کے وفد کی ملاقات

پیر 13 اکتوبر 2025 22:48

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے   صحت کے شعبہ سے منسلک نوجوانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈاکٹر زرک خان کی قیادت میں صحت کے شعبہ سے منسلک نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔پیر کو گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے گورنر کو گلوبل ہیلتھ ویلفیئر کے نام سے پراجیکٹ کے آغاز کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کے تحت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایچ آئی وی ، ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ، شوگر کی سکریننگ کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منصوبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کی مشاورت اور شمولیت انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے وفد کو خیبرپختونخوا میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔