5 کمپنیز کی پراڈکٹس غیر معیاری، مضر صحت ثابت ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،سیکرٹری خوراک آزاد کشمیر

پیر 13 اکتوبر 2025 22:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) سیکرٹری فوڈ اتھارٹی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عبد الحمید کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل و بلا تخصیص کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

معزز عدالت عظمٰی کی جانب سے وقتا فوقتا فوڈ اتھارٹی کو دی گئی ہدایات کی روشنی میں غیر معیاری اشیاء جن میں بالخصوص منرل واٹرز، آئل اینڈ گھی ، پاپڑ، سنیکس، ٹافیاں اور دیگر فوڈ پراڈکٹس شامل ہیں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا عملہ بلا تخصیص کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے جوس، چاکلیٹ اور بسکٹ بنانے والی 5 کمپنیز کی پراڈکٹس غیر معیاری، مضر صحت فروختگی پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے اندرون آزاد کشمیرفرفتگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فوڈ سیفٹی آفیسرز کو ہدایت کی گئی کہ ان کمپنیز کی متذکرہ پراڈکٹس کی فوری ضبطگی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ نظامت خوراک، سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کو ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :