گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان پنجگور میں ورلڈ اسپیس ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پیر 13 اکتوبر 2025 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان پنجگور میں ورلڈ اسپیس ڈے کے موقع پر اسپیس اور سائنس کے موضوع پر ایک پروقار اور معلومات سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں طالبات نے خلا، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف تخلیقی و تحقیقی پروجیکٹس پیش کیے، جنہوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

طالبات نے اپنے ماڈلز اور منصوبوں کے ذریعے اسپیس سے متعلق سائنسی حقائق اور جدید معلومات پر مبنی بریفنگ دی جبکہ تقریب میں تعلیمی ماحول کو مزید فروغ دینے کے لیے علم و تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈگری کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم تھیں جبکہ اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب مختلف حصوں پر مشتمل تھی، جس میں طالبات نے اسپیس کے بارے میں تیار کردہ ماڈلز پیش کیے، سائنسی نکات پر روشنی ڈالی اور تعلیم و تحقیق سے متعلق تقاریر بھی کیں۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر فرزانہ ہاشم نے طالبات کی محنت، لگن اور تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچیوں نے اسپیس اور سائنس کے حوالے سے نہ صرف بہترین ماڈلز تیار کیے بلکہ انہیں مدلل انداز میں پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :