کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد 11افراد کو یرغمال بناکر نقدی ،موبائل اور موٹرسائیکلیں چھین کرفرار

پیر 13 اکتوبر 2025 19:19

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) کچھی کے علاقے حاجی شہر کے قریب پکنک پواینٹ پر مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار گیارہ افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمالی بناکر انسے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور دو موٹر سائیکلز چھین کر فرار ہوگئے لیویز کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر کے قریب پکنک منانے کے لیے انے والے گیارہ افراد کو مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر یرغمالی بنا کر ان سے ہزاروں روپے نقدی دو موٹر سائیکل موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے بارے میں لیویز مذید تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :