ہم خطاب میں خلل ڈالنا نہیں انصاف کا تقاضا کر رہے تھے، ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج کر نے والے کا پیغام

پیر 13 اکتوبر 2025 20:02

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کرنیوالے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ہم خطاب میں خلل ڈالنا نہیں انصاف کا تقاضا کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کساف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے دوست نے ’’فلسطین کو تسلیم کرو‘‘ کا پیغام لہرایا تھا، ہم خطاب میں خلل ڈالنا نہیں انصاف کا تقاضا کر رہے تھے۔

عوفر کساف نے کہا کہ خطے میں امن اسرائیل کے شانہ بشانہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں تقریر کے دوران احتجاج کرنے والوں میں ایمن عودہ اور عوفر کساف شامل تھے، دونوں اراکین نے ٹرمپ کی تقریر کے دوران مداخلت کی تھی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کو ایوان سے باہر نکال دیا تھا۔