پولیس پر حملوں سمیت مختلف سنگین الزامات میں تحریک لبیک کے سو سے زائد گرفتار کارکنوں کا 11روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پیر 13 اکتوبر 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس پر حملوں سمیت مختلف سنگین الزامات میں تحریک لبیک کے سو سے زائد گرفتار کارکنوں کا 11روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔پولیس نے مختلف تھانوں کے مقدمات میں گرفتار 100سے زائد کارکنوں کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔ تھانہ نواں کوٹ کے مقدمے میں گرفتار 62کارکنوں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے الزامات ہیں۔ عدالت نے تمام گرفتار کارکنوں کو مزید تفتیش کیلئے 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔