صوابی میں انسداد پولیو مہم کاآغاز،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 13 اکتوبر 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) صوابی میں پیرکےروز انسدادِ پولیو مہم آغاز کردیاگیا۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرضیاءالدین احمدنے نے ہدایت کی کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کی براہِ راست نگرانی کریں اور اہم مقامات پر چیکنگ و ناکہ بندی کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر ضلع کے مختلف سنٹرز میں مارننگ اسمبلیاں منعقد کی گئیں ،جن میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلعی پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جبکہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :