یورپی یونین کی جانب سے اثاثے ضبط کرنے کی کوشش الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی ، روس

منگل 14 اکتوبر 2025 09:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) بیلجیئم میں تعینات روس کے سفیر دینس گونچار نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے روس کے خودمختار مالیاتی اثاثوں کو ضبط یا استعمال کرنے کی کوشش کی، تو اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، اور روس کی جانب سے مناسب جواب دیا جائے گا۔سفیر گونچار نے روسی خبررساں ایجنسی تاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ خودمختار اثاثوں کو ضبط کرنا یا ان کا استعمال کرنا دراصل چوری کے مترادف ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

اگر یورپی یونین اس منصوبے پر عمل درآمد کرتی ہے، تو ان کی باہمی یکجہتی کی تمام باتیں ختم ہو جائیں گی، اور وہ صرف اپنے نقصانات گننے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے یوکرین کی جنگی صورتحال بگڑ رہی ہے، میدانِ جنگ میں کییف کی شکست اور معاشی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے، اجتماعی مغرب کے لیے بھی یوکرینی حکومت کو مالی سہارا دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سفیر کے مطابق، ایسی صورتحال میں یورپی یونین کی قیادت اور چند انتہائی روس مخالف ممالک، خاص طور پر بیلجیئم جیسے ہچکچاہٹ کا شکار ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ روس کے منجمد اثاثے ضبط کرنے کی سکیم پر آمادہ ہو جائیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ روس ایسی کسی بھی حرکت کو قانونی نہیں مانے گا اور ردعمل سخت اور متناسب ہوگا۔