فیصل آباد ڈویژن میں 18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر

منگل 14 اکتوبر 2025 11:00

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈویژن میں 18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقررکیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن میں رواں سال کاشت کے لئے موزوں 57 ہزار 318 ایکڑ سرکاری اراضی پر بھی گندم کاشت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں گندم کا بیج ہدف سے زائد مقدار میں دستیاب ہے جبکہ275 زرعی انٹرنیز فیلڈ میں محکمہ زراعت کی معاونت کے لئے متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ64 ہزار کسانوں میں کسان کارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں گندم کاشت کرنے سے پہلے نمبرداروں اور پٹواریوں سے کسانوں کی رائے شماری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کی تکمیل کے لئے کسانوں کوتمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :