انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے

منگل 14 اکتوبر 2025 17:11

سانتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل (بدھ کو )کھیلے جائیں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مراکش،فرانس،ارجنٹائن اور کولمبیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا سپر 4 مرحلہ کے دونوں میچوں کا فیصلہ کل بدھ کو ہوگا۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ مراکش اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان ایسٹیڈیو الیاس فیگیرو برانڈر، والپاریسومیں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن اور کولمبیا کی ٹیمیں ایسٹیڈیو نیشنل جولیو مارٹینز پرادانوس، سانتیاگو میں آمنے سامنے ہوں گی ۔واضح رہے کہ انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 19 اکتوبر کو جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :