اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے میں تاخیر پر عوام پھٹ پڑے، حکومت مخالف احتجاج

منگل 14 اکتوبر 2025 15:16

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) اسرائیلی قیدیوں کی 736 دن بعد رہائی پر تل ابیب اور یروشلم میں عوامی غصہ پھوٹ پڑا۔

(جاری ہے)

سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے سوال کیا کہ 'یہ سب اتنی دیر سے کیوں ہوا اگر معاہدہ پہلے ہو جاتا تو زیادہ قیدی زندہ ہوتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔'مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچیوں، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو بھی عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مفادات کے لیے معاہدے میں تاخیر کی جس کا نتیجہ قیدیوں کی موت اور خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد کی صورت میں نکلا۔