جہلم ویلی کا ایک اور بڑا اعزاز

عنصر پیرزادہ نے برطانیہ کی معروف درسگاہ یونیورسٹی آف لندن سے قانون ایل ایل بی ڈگری حاصل کر لی

منگل 14 اکتوبر 2025 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) جہلم ویلی کا ایک اور بڑا اعزاز، عنصر پیرزادہ فرزند احمد پیرزادہ ایڈووکیٹ نے برطانیہ کی معروف درسگاہ یونیورسٹی آف لندن سے قانون ایل ایل بی ڈگری حاصل کر لی۔احمد پیرزادہ کی اس شاندار کامیابی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

مختلف سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ احمد پیرزادہ نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ جہلم ویلی کا نام بھی روشن کیا ہے۔اہلِ علاقہ نے بھی احمد پیرزادہ کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے جہلم ویلی اور آزاد کشمیر کا وقار مزید بلند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :