حضرو ،ہائی سکولوں کے درمیان شجاع خانزادہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

منگل 14 اکتوبر 2025 16:31

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) شجاع خانزادہ شہیدکرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی پروقارتقریب کاانعقاد گورنمنٹ بوائزہائی سکول غورغشتی میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں تحصیل صدروپی ایس ٹو جہانگیرخانزادہ ملک انصاراحمد،علی اضغرنمبردار غورغشتی،حاجی فیض عالم،سابق وائس چئیرمین نزاکت حسین،فنانس سیکرٹری سپورٹس اٹک ملک رفیق آرائیں،عبدالقیوم فوجی۔

(جاری ہے)

حاجی تبریزخان حضرو،سابق چئیرمین قیصرخان ہارون،مولانا ذکاءالدین،ملک حق نواز،حافظ محمدواثق،پرنسپل سکول ہذامحمد افسرخان سمیت اساتذہ کرام موجود تھے۔ تقریب سے ملک انصاراحمد،محمدافسرخان ودیگرنے خطاب کیا ۔شجاع خانزادہ شہیدکرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی پروقارتقریب کاانعقاد گورنمنٹ بوائزہائی سکول غورغشتی میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں تحصیل صدروپی ایس ٹو جہانگیرخانزادہ ملک انصاراحمد،علی اصغرنمبردار غورغشتی،حاجی فیض عالم،سابق وائس چئیرمین نزاکت حسین،فنانس سیکرٹری سپورٹس اٹک ملک رفیق آرائیں سمیت اساتذہ کرام موجود تھے۔\378