ڈینگی سے بچنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اے سی حسن ابدال

منگل 14 اکتوبر 2025 17:04

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال اقصیٰ امتیاز نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بابر حیات اور چیف آفیسر بلدیہ طارق ضیاء کے ساتھ شہر کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ ٹیم کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہر کے محلہ میلاد نگر کا تفصیلی جائزہ لیا اور گھر گھر جا کر انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی سرولینس کو چیک کیا ۔

بعد ازاں انہوں نے گاؤں برھان ڈھوک مہدی میں بھی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ایسی تمام جگہوں کو صاف کیا جائے جہاں پانی کھڑا رہنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میری تحصیل حسن ابدال کی عوام سے گزارش ہے کہ ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے اس سے بچنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گھروں کے صحن، چھتوں اور برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور صفائی ستھرائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :