ڈیرہ مراد جمالی ،گیسٹرو نے سنگین شکل اختیار کر لی

ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج مزید دو بچے جاںبحق ،مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ،سہولیات نہ ہونے کے برابر اموات میں اضافے کا خدشہ

منگل 14 اکتوبر 2025 18:43

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں گیسٹرو نے سگین شکل اختیار کر لی ڈیرہ مراد جمالی ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مزید دو بچے جاںبحق مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ،سہولیات نہ ہونے کے برابر اموات میں اضافے کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں گیسٹرو ہیضے ( کالرہ) نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے دست پیچش الٹی کے مریضوں میں اضافے کے باعث ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں مریضوں کی گنجاش کم پڑ گئی جبکہ اس مرض میں مبتلا گزشتہ شب مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی کالرہ کے مرض نے پورے ڈیرہ مراد جمالی کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے سرکاری ہسپتالوں سمیت پرائیویٹ کلینکز مریضوں سے بھر گئے مرض سے زیادہ تر بچے خواتین اور معمر افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کے علاج معالجے اور مرض کے تدارک کے لیے کسی خاص اقدامات نہیں کیے گئے ہیں مقامی ذاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :