پنجاب یونیورسٹی کے تحت امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی

منگل 14 اکتوبر 2025 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) جامعہ پنجاب کے تحت امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی کردی گئی ۔ایل ایل بی تین سالہ پارٹ ٹواورتھری کے امتحانات اورایل ایل بی پانچ سالہ پارٹ ٹو،فوراورفائیوکے امتحانات کاانعقاد15،16اور17اکتوبرکوہوگا۔بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ون کا خصوصی امتحان 17 اکتوبر کو ہوگا،بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ٹوکے امتحانات 15اور 17اکتوبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف وائی ڈی پی ہوم اکنامکس کے سال اول، دوم، سوئم کے امتحانات اانعقاد 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوگا۔بی ایس اے ڈی چھٹے سمسٹر کا ری کنڈکٹ امتحان 16اکتوبر کو ہوگا۔بی بی اے آنرز تیسرے و آخری سال کے امتحانات 24، 27اور 28اکتوبر کو ہوں گے۔ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ٹوسپلائی 2024ء کے امتحانات 17، 20اور 21اکتوبر کو ہوں گے۔تمام امتحانات 15اکتوبر 2025ء سے حسب سابق شیڈول کے مطابق ہوں گے۔امتحانات کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :