کوئٹہ ، افغان مہاجرین کو گھر اور دکانیں کرایے پر دینے والوں سے خالی کرانے کے احکامات جاری

منگل 14 اکتوبر 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نے افغان مہاجرین کو گھر اور دکانیں کرایے پر دینے والوں سے 7دن کے اندراند رخالی کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ مصور احمد نے تمام زمین و مکان کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی بھی پاکستانی شہری نے اپنی زمین، مکان یا دکان غیر قانونی افغان مہاجرین یا دیگر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو کرائے پر دی ہے یا رہائش کے لیے فراہم کی ہے تو آپ انہیں سات (7) دن کے اندر بے دخل کریں۔

بصورتِ دیگر آپ اور غیر قانونی مقیم افراد (کرایہ دار)کے خلاف فارِنرز ایکٹ 1946 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں قید، جرمانہ اور بے دخلی جیسی سزائیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :