ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا مختلف سکولوں کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 11:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام حبیب اللہ نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں، طلبا کی حاضری، صفائی و نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبا کی بہتر تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے اس لئے اساتذہ اور طلبا دونوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی چاہیئں۔

متعلقہ عنوان :