جنوبی افریقا کے خلاف ٹارگٹ کا دفاع کرکے کامیابی حاصل کریں گے، اظہر محمود

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:45

جنوبی افریقا کے خلاف ٹارگٹ کا دفاع کرکے کامیابی حاصل کریں گے، اظہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹارگٹ کا دفاع کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ہیڈ کوچ اظہر محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے خود کو اس صورت حال میں ڈالا ہے، ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میچ میں ہماری دو اچھی پارٹنر شپس ہوئی ہیں، دوسری اننگ میں ہماری ایک دم وکٹیں گریں جس سے مشکلات ہوئیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ 17 رنز میں پانچ وکٹیں گریں اور ہماری شاٹ سلیکشن اچھی نہیں رہی، اگر ہم نے ایسی پچز پر کھیلنا ہے تو ان مشکلات پر قابو پانا ہوگا، پچز پر سیٹ ہوکر بیٹرز کو بڑی اننگز کھیلنا ہوگی۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ شاہین کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر بھیجا تھا تاکہ وہ تیز رنز کریں مگر وکٹیں گرنے کے باعث ایسا نہیں کرپائے۔