سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ائیر) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون(فرسٹ ائیر)کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں طلبہ کی کامیابی کا شرح تناسب 57.04 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ میں منعقدہ سادہ تقریب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون فسٹ ائیر کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کمپوٹر کا بٹن دبا کر کیا گیا بتایا گیا کہ اس امتحان میں56205 طلبا و طالبات نے داخلہ جمع کروایا اور امتحان میں شریک 54831 طلبا و طالبات میں 31278 کامیاب قرار پائے جن کا کامیابی کا شرح تناسب 57.04 فیصد رہا ہے۔اس امتحان میں بھی طلبا کے مقابلہ میں طالبات کے نتائج بہتر رہے۔

متعلقہ عنوان :