راجہ نصیر احمد خان مرحوم آزاد کشمیر کی سیاست کا ایک معتبر نام تھے،راجہ ظفر اللہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:44

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ راجہ ظفر اللہ نے کہا کہ راجہ نصیر احمد خان مرحوم آزاد کشمیر کی سیاست کا ایک معتبر نام تھے اپنی زندگی عوامی خدمت میں گزاری ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے ذاتی مفادات کو کبھی ترجیح نہیں دی اور اپنی جماعت کے لیے ہر دور میں وفاداری کی مثال رہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ راجہ ظفر اللہ نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوںنے کہا کہ راجہ نصیر احمد خان کی وفات عظیم سانحہ ہے ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کریں ۔

متعلقہ عنوان :