راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا کارڈیک ہسپتال کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کارڈیک ہسپتال کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار سیکرٹری صحت عامہ سے فوری طور پر اس انتہائی اہم معاملے کا نوٹس لینے کا بھرپور مطالبہ،اپنے جاری کردہ خصوصی بیان میں راجہ سجاد نے کہا کہ مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر کا واحد کارڈیک ہسپتال میں انجیو گرافی مشین خراب ہے اس مشین کی ورنٹی ختم ہونے کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ باقی ہے محکمہ صحت عامہ کے حکام ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں اور اس امید سے ہیں کہ اس انجیوگرافی مشین کی وارنٹی ختم ہو تب سے ہماری دھیاڑیاں لگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کارڈیک ہسپتال میں آنے والوں مریضوں کو ابلے ہوئے آلو اور خشک روٹیاں کھانے میں دیئے جا رہے ہیں کارڈیک ہسپتال عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے قابل ڈاکٹرز کے تبادلہ جات کر دیئے گئے ایڈمنسٹریشن کو انکوائری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا کارڈیک ہسپتال کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خرابی کے اصل ذمہ داران کارڈیک ہسپتال کی انتظامیہ ہیں جنھوں نے ابھی تک متعلقہ کمپنی کو انجیو گرافی مشین ٹھیک کروانے کے لئے نہ کوئی لیٹر لکھا ورنہ کمپنی والے فوراً آ کر انجیو گرافی مشین ٹھیک کرتے۔انھوں نے مزید کہا کہ کارڈیک ہسپتال انتظامیہ نے یا تو کمپنی حکام سے کمیشن لیا ہوا ہے یا عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے کو اپنا فریضہ بنا لیا ہے کارڈیک ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ادویات کے لئے بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :