پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں ،4 ملک شاپس سیل ،ایک ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4 ملک شاپس کو سیل اور مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گزشتہ روز ڈھوک کالا خان، ڈھوک رتہ اور امام باڑہ روڈ پر 12 ملک شاپس کی سیمپلنگ کے دوران 4 دکانداروں کو دودھ میں خشک پاوڈر اور ویجیٹبل گھی کی ملاوٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور 4 ملک شاپس کو سیل کر دیا جبکہ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر مقدمات کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا اور مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ یہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ اور انسانیت دشمنی کے مترادف ہے۔ شہری ملاوٹ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :