مظفرگڑھ ، اڑھائی من مضرصحت گوشت تلف،سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد،اسپشل برانچ

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سپیشل برانچ اور محکمہ لائیو سٹاک کوٹ ادو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پٹھان ہوٹل بھیجا جانے والا اڑھائی من مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

سپیشل برانچ کے ذرائع کے مطابق صدام اور اعجاز حسین نامی اشخاص پٹھان ہوٹل کے علاقے میں دو سال سے ہوٹلوں پر مضرصحت گوشت سپلائی کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوٹ ادو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران اس طرح کا مضر صحت گوشت نہیں دیکھا،گوشت موقع پر تلف اور ملزمان پر 12 ہزار روپے جرمانے کر دیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :