حماس کوہتھیار حوالے کرنا ہوں گے ،اسرائیلی وزیراعظم

زندہ قیدیوں کی بازیابی کے بعد اگلا مرحلہ غزہ کو غیر عسکری بنانا ہے،انٹرویو

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک پر امن مرحلہ شروع ہو گا، تاہم انھوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرائط انتہائی واضح ہیں۔ ان کے مطابق حماس کو اپنے تمام ہتھیار چھوڑنے ہوں گے اور اپنی عسکری صلاحیتیں ختم کرنا ہوں گی، ورنہ جہنم پھٹ پڑے گی۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے امن کو ایک موقع دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے۔نیتن یاہو نے واضح کیا کہ زندہ قیدیوں کی بازیابی کے بعد اگلا مرحلہ غزہ کو غیر عسکری بنانا ہے۔ انھوں نے کہا سب سے پہلے حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے اور دوسرا یہ کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ غزہ کے اندر کوئی اسلحہ ساز فیکٹری موجود نہ ہو اور وہاں ہتھیاروں کی اسمگلنگ نہ ہو۔ یہی اسے غیر عسکری بنانا ہے۔ا