ساہیوال ، قتل کے مجرم کو 3بار سزائے موت، 7 سال قید بامشقت، 2 لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ساہیوال کی عدالت نے قتل کے مجرم کو 3 دفعہ سزائے موت، 7 سال قید بامشقت، 2 لاکھ روپے جرمانہ اور مقتولین کے ہر ایک قانونی وارث کو 5،5 لاکھ روپے دیت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

تحصیل ساہیوال میں سفاک ملزم ہیرا سہیل نے 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال چوہدری فرخ حسین نے قتل کے مقدمہ نمبر 160/23 کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو تین دفعہ سزائے موت، اقدام قتل کی دفعات میں 7 سال قید بامشقت، 2 لاکھ روپے جرمانہ اور مقتولین کے ہر ایک قانونی وارث کو 5،5 لاکھ روپے دیت دینے کا بھی حکم دے دیا۔