Live Updates

ضلع خانیوال میں 212 خوش نصیب کسانوں کو سپر سیڈرز فراہم کیے جائیں گے، اے ڈی سی آر خانیوال

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:37

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اور کسان دوست منصوبےکا ضلع خانیوال میں آغاز ہو گیا۔ حکومت پنجاب کے کسان دوست منصوبہ کی محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سپر سیڈرز کی جناح لائبریری ہال میں قرعہ اندازی ہوئی۔قرعہ اندازی کے مہمان خصوصی اے ڈی سی آر خالد عباس سیال تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ہدایت اللہ نے بھی قرعہ اندازی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی آر نے کہا کہ ضلع خانیوال میں 212 خوش نصیب کسانوں کو سپر سیڈرز فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈ کی استعمال سے فصل کی باقیات کو آگ نہیں لگانا پڑے گی، جدید طرز پر ہل چلے گااور زمین کی طاقت سے فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کی قرعہ اندازی میں 62 کسانوں کو سپر سیٹرز فرام کیا جا رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اقبال نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں 65 ہارس پاور سے زائد ٹریکٹرز کے حامل کسانوں نے حصہ لیا ہے۔ \378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات