غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے، سید امان شاہ

درآمدات میں اضافہ، برآمدات میں کمی نے زر مبادلہ کے زخائر کو غیر محفوظ کر دیا ہے،تاجر وفد سے بات چیت

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے ملک کے بیرونی تجارتی شعبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی شمارے میں 33 فیصد اضافہ معیشت کے استحکام کے لیے سنگین خطر ے کی علامت ہے۔ تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران اشیاء کی تجارت کا خسارہ 32.9 صد در 9.37 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، جب کہ صرف تمبر میں خسارہ 46 فیصد بڑھ کر 3.34 ارب ڈالر ہو گیا جو تشویشناک رجحان ہے۔

سید امان شاہ نے کہا کہ تجارتی خسارہ ملکی اقتصادی صورتحال کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر یہی صور تحال آئندہ سہ ماہی میں بھی برقرار رہی تو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، جو اس وقت محض تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

(جاری ہے)

خطرناک حد تک دباؤ میں آجائیں گے اور اس سے اسٹیٹ بینک کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی کنو ینر بلوچستان سید امان شاہ نے حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا، جن میں غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی برآمد کنندگان کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت میں ریلیف دینا اور بر آمدی صنعتوں کے لیے توانائی کی قیمتوں میں کی شامل ہیں کیونکہ برآمدی شعبے کی بحالی اور پیش قدمی ہی معیشت کی دیر پا بقا و زرمبادلہ کیذ خائر کے استحکام کی ضمانت ہے۔