راستوں کی بندش کے باعث امتحان سے غیر حاضر ہونے والے امیدوار درخواست جمع کروائیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا ہے کہ دوسرے سالانہ میٹرک امتحان میں 10، 11 اور 13 اکتوبر کو پیپرز نہ دینے والے طلبہ درخواست جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ و طالبات کی سہولت کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث وہ امیدواران جو امتحان میٹرک دوسرا سالانہ 2025 کے پیپرز مورخہ 10، 11 اور 13 اکتوبر کسی مجبوری یا ہنگامی صورتحال کی وجہ سے نہیں دے سکے، وہ اپنی درخواست 17 اکتوبر بروز جمعہ دفتری اوقات دن 12 بجے تک دفتر کنٹرولر امتحانات، بورڈ کمپلیکس مورگاہ راولپنڈی میں تحریری طور پراپنی رول نمبر سلپ کے ساتھ جمع کروائیں۔

درخواست میں امیدوار کو یہ وضاحت کرنا ہوگی کہ پیپر مس ہونے کی وجوہات کیا تھیں۔

متعلقہ عنوان :