صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کامحترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا کھونا زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے، جس کاکوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں راحیلہ حمید خان درانی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :