ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے ، پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے توانائی کا تحفظ اور اقتصادی خوشحالی ضروری ہیں،سعودی وزیرِ توانائی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 10:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے توانائی کا تحفظ اور اقتصادی خوشحالی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزروس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کی انرجی ویک کانفرنس کے دوران کہا کہ توانائی کے تحفظ اور اقتصادی خوشحالی کے بغیر پائیداری ترقی کے اہداف کا حصول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے مقابلہ مشکل ہو گا۔

روسی حکومت نے گزشتہ روز بتایا کہ روسی نائب وزیرِ اعظم الیگزینڈر نوواک اور سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، ہائیڈرو اور جوہری توانائی کے شعبوں میں ممکنہ مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی نائب وزیرِ اعظم نے ماسکو میں ایک اجلاس میں سعودی وزیرِ توانائی کو بتایا کہ اوپیک پلس کے اندر اجتماعی کارروائی دونوں ممالک کے طویل مدتی قومی مفادات میں ہے اور ان کی معیشتوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :