آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح ستمبر میں بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچ گئی جو چار سال کی بلند ترین سطح ہے،اے بی ایس

جمعرات 16 اکتوبر 2025 11:47

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح ستمبر میں بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچ گئی جوتقریباً چار سال کی سب سے بلند سطح ہے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے آسٹریلین ادارہ برائے شماریات(اے بی ایس) کی جمعرات کو جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سیزنلی ایڈجسٹڈ بیروزگاری کی یہ شرح نومبر 2021 کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اگست سے ستمبر کے درمیان بیروزگار افراد کی تعداد میں 33,900 افراد (5.2 فیصد اضافہ) ہوا جبکہ اسی عرصے میں ملازمت حاصل کرنے والوں کی تعداد صرف 14,900 بڑھی جو بیروزگاری میں اضافے کو پورا نہ کر سکی۔ لیبر شماریات کے سربراہ شان کرک نے بتایا کہ ملک میں ورکنگ ایج افراد کی لیبر فورس میں شمولیت کی شرح بڑھ کر 67.0 فیصد ہو گئی جو جنوری کی 67.2 فیصد کی ریکارڈ سطح سے کچھ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :