کیٹی بولٹرکا جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:32

کیٹی بولٹرکا جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) انگلینڈ کی نمبر تھری اور نامورٹینس سٹارکیٹی بولٹر ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 35 سالہ رومانیہ کی ٹینس سٹار سورانا سرسٹیا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانیہ کی نمبر تین ٹینس سٹار کیتی بولٹر کو 0-2 سیٹس سے شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے شہر اوساکا کے یو سوبو ٹینس سینٹرمیں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 35 سالہ رومانیہ کی ٹینس سٹار سورانا سرسٹیا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 سالہ انگلینڈ کی نمبر تھری اور نامورٹینس سٹارکیٹی بولٹر کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں نائومی اوساکا کا مقابلہ رومانیہ کی ٹینس سٹار سورانا سرسٹیا کا مقابلہ حریف سوئس ٹینس کھلاڑی وکٹوریجا گولوبک سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :