شاہین آفریدی نے مانگ کر بال لی اور کہا میچ بدل دوں گا: شان مسعود

اگر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنی ہے تو کھیل کے ہر شعبے میں پرفارمنس دکھانا ہو گی : ٹیسٹ کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:22

شاہین آفریدی نے مانگ کر بال لی اور کہا میچ بدل دوں گا: شان مسعود
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اکتوبر 2025ء ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مانگ کر بال لی اور کہا میچ بدل دوں گا اور پھر سب نے دیکھا کہ شاہین آفریدی نے شاندار اسپیل کیا۔ 
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دینے کے بعد شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنی ہے تو کھیل کے ہر شعبے میں پرفارمنس دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ 
علم میں رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کل اسلام آباد روانہ ہوں گی جو 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ 
ذرائع کا بتانا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے بھی اسپنرز کے سازگار وکٹ بنائی جا رہی ہے اور پی سی بی کے پچ انچارج تین دن پہلے ہی راولپنڈی میں پچ تیار کرانے میں مصروف ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکٹر عاقب جاوید کل راولپنڈی پہنچیں گے جہاں وہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا جائزہ لیں گے۔